مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے نوٹوں
کی منسوخی کی آڑ میں ملک میں ہو رہے مالی گھپلوں کے پیش نظر اس معاملے کی
جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور
الزام لگایا ہے کہ دو ہفتے سے پارلیمنٹ میں جاری تعطل کے لئے اپوزیشن نہیں
بلکہ حکومت ہی ذمہ دار ہے کیونکہ
وزیر اعظم نریندر مودی خود بحث سے بھاگ
رہے ہیں اور ایوان میں حاضر نہیں ہو رہے ہیں۔مسٹر یچوری نے آج یہاں صحافیوں سے کہا، "اپوزیشن تو بحث کے لئے تیار ہے اور وہ اس سے بھاگ نہیں رہا ہے۔آج بھی ہم راجیہ سبھا میں بحث کے لئے راضی تھے لیکن مسٹر مودی خود بحث سے
بھاگ رہے ہیں اور آج وہ راجیہ سبھا میں نہیں آئے جبکہ آج ان کا وقفہ سوال
تھا۔